آر ڈی اے کا 3.52 ارب روپے کا بجٹ منظور

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی گورننگ باڈی نے جمعہ کو آر ڈی اے کے سالانہ 3.52 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
گورننگ باڈی کا 48 واں اجلاس چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت ہوا کہ جس میں ڈائریکٹر جنرل عمارہ خان نے مالی سال 2020-21 کے لئے بجٹ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔
کُل بجٹ میں سے 2.395 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ عمارہ خان نے کہا کہ سخت مالی نظم و ضبط اور کفایت شعاری کے اقدامات کو اپنانے کے نتیجے میں گذشتہ مالی سال کے دوران متعدد منصوبوں میں واضح بچت ہوئی۔
گورننگ باڈی نے واسا کے بجٹ کی بھی منظوری دی۔ بجٹ کی تجاویز واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر راجہ شوکت محمود نے پیش کیں۔ بجٹ کا ایک بڑا حصہ واٹر سپلائی نیٹ ورک، بجلی کے بلوں، سیوریج لائنوں کی بہتری وغیرہ کے لئے مختص کیا گیا ہے۔
اجلاس میں مجوزہ 65 کلومیٹر رنگ روڈ کی بھی منظوری دی گئی جو ریڈیو پاکستان روات سے شروع ہوگی اور سنگجانی تک ختم ہوگی۔
اِس کے علاوہ شہر کو سجانے کے لئے رنگ روڈ کے کنارے خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کی بھی منظوری کی گئی کہ جس میں مختلف صنعتی، تعلیمی، تفریحی، طبی اور رہائشی منصوبے ہوں گے تاکہ ترقی کے لئے ایک نئی سمت اور راہ کا تعین ہو۔
آر ڈی اے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی کا اجلاس عوام کی شکایات کو دور کرنے اور پالیسی امور کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago