آر ڈی اے نے راولپنڈی ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے ٹی او آرز طے کرلیے

راولپنڈی: چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) طارق محمود مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آر ڈی اے نے راولپنڈی ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) طے کرلیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعدد لوکل اور بین الاقوامی کنسلٹنسی فرمز کو بھی اپنی رائے کے اظہار کیلئے مدعو کیا گیا ہے تاکہ بہترین ماسٹر پلان کی تیاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ آر ڈی اے کے گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اُن کا کہنا تھا آر ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز کرچکی ہے اور اس ضمن میں میڈیا کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا اشتہار نہ چلائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر کی پلاننگ اور ڈیویلپمنٹ کیلئے آر ڈی اے ہی واحد لیگل باڈی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top