راولپنڈی: راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کے اطراف میں صنعتی زونز کا قیام ضروری ہے۔
آر سی سی آئی کے مطابق اگر انڈسٹریل زونز کا قیام نہ کیا گیا تو رنگ روڈ کی حیثیت محض ایک طرفہ سڑک کی رہ جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر سی سی آئی کے ایک وفد کی چیئرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) طارق محمود مرتضیٰ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین آر ڈی اے نے راولپنڈی میں جاری متعدد ترقیاتی منصوبوں سمیت رنگ روڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
آر سی سی آئی کے وفد نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ رنگ روڈ کے اطراف میں صنعتی ترقی کے مواقع قائم کیے جائیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔