Everyday News

آر سی بی تجاوزات اور پراپرٹی ٹیکس کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے گا

راولپنڈی: اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر سلمان نذر نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ (آر سی بی) کو پراپرٹی ٹیکس اور تجاوزات کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کو کنٹونمنٹ کے تاجروں کے ساتھ ہم آہنگی اور پراپرٹی ٹیکس، تجاوزات اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق مسائل حل کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔ اسٹیشن کمانڈر نے کہا کہ وہ کمیٹی اور ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے معاملے میں اس کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے۔

 

اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر سلمان نذر نے ریمارکس دیے کہ یہ آر سی بی کی ذمہ داری ہے کہ وہ باشندوں کے لیے شہری خدمات فراہم کرے اور ایسی فضا پیدا کرے جو کنٹونمنٹ کے علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے لیے سازگار ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کو ایک کمیٹی حل کرے گی، اور آر سی بی پالیسی پر اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ مزید برآں، انہوں نے دیگر اہم شعبوں جیسا کہ ٹیکسیشن، سینیٹائزیشن، اسٹریٹ لائٹنگ، عوامی بیت الخلاء، پارکنگ، سڑک کی تعمیر و مرمت، دیکھ بھال اور تدفین کی جگہوں کی کمی پر بھی بات کی۔

 

تاجروں کی جانب سے ٹینچ بھاٹہ کے مسائل اجاگر کرنے پر اسٹیشن کمانڈر نے آر سی بی کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ علاقے کا دورہ کریں اور 3 سے 4 دنوں کے اندر انہیں رپورٹ پیش کریں۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ آر سی بی نے کچرے کے کنٹینرز اور صفائی کے ضروری سامان کی خریداری مکمل کر لی ہے اور سڑکوں سے کوڑ کرکٹ ہٹانے کے لیے ایک نجی کمپنی کو بھرتی کیا گیا ہے۔

 

نیز اسٹیشن کمانڈر نے انفورسمنٹ سیل کو بغیر کسی تعصب کے آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل باڈی ان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اطلاق کرے گی۔ میونسپل تنظیم کو عوام کی سہولت کے لیے تمام اسٹریٹ لائٹس فعال رکھنے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق آر سی بی نے کنٹونمنٹ ایریا کے قبرستان کے لیے پہلے ہی 200 کنال اراضی مختص کر رکھی ہے۔ جبکہ میت اور جنازے کے شرکاء کو ان کے گھروں سے نئے قبرستان تک لے جانے کے لیے جنازے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تاجر برادری سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے اراکین میں غیر مجاز تعمیرات، تجاوزات اور نالوں کے بارے میں شعور بیدار کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago