کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ مُلکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور اگلے 5 سالوں میں نمو کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
وہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دے رہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ معاشی ماہرین 5 سے 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کررہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سال جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد جبکہ اگلے سال 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کورونا وبا کی مشکل صورتحال کے باوجود مُلکی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔