راولپنڈی: پنجاب حکومت نے نالہ لئی کے ہمراہ نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس سے شہر میں گیس کی قلت جیسے مسائل کا حل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں پچھلے 15 سالوں سے سردیوں میں گیس کی شدید قلت ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ایل پی جی، سلنڈر، کوئلہ اور دیگر ذرائع استعمال کرنے پڑ جاتے ہیں۔
ان مسائل کا ادراک کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری شیخ راشد شفیق نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے جنرل مینجر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں یہ فیصلہ ہوا کہ نالہ لئی سے روات تک 45 کیلومیٹر کی نئی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
پراجیکٹ کو اگلے 6 ماہ میں شروع کیا جائے گا اور اسے وفاقی اور صوبائی حکومت مشترکہ طور پر فنڈ کرے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔