اسلام آباد: این ایچ اے نے راولپنڈی کھاریاں موٹروے کی ابتدائی تعمیراتی لاگت 88 ارب 32 کروڑ روپے کے تخمینہ سے متعلق وفاقی حکومت کے ادارہ برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کو آگاہ کر دیا ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کے حالیہ اجلاس میں راولپنڈی کھاریاں موٹروے کی تعمیر سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی کھاریہاں موٹروے 117 کلومیٹر طویل ہو گی جب کہ یہ موٹروے 4 لین پر مشتمل ہو گی۔
علاوہ ازیں این ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ نے 7.498 ارب روپے کی لاگت سے مجوزہ منصوبے جھل جاؤ- بیلا روڈ کی تعمیر کے لیے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی شراکتی سرگرمیوں کی بھی منظوری دے دی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔