راولپنڈی: حکومتِ پنجاب نے 6.40 ارب روپے لاگت پر مشتمل راولپنڈی کچہری چوک انڈر پاس اور فلائی اوور پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
حکام کے مطابق فرنٹئیر ورکس آرگنائنزیشن کو مذکورہ منصوبے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کے مسائل کا مناسب سدِباب کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کچہری چوک کو عمار چوک انڈرپاس سے منسلک کیا جائے گا اور یہ مکمل طور پر سگنل فری روٹ ہو گا۔ ڈیزائن کے مطابق کھاریاں موٹروے کی تعمیر کے بعد جو کہ گرینڈ ٹرنک روڈ اور راولپنڈی رنگ روڈ سے منسلک ہو گی، فلائی اوور کی تعمیر بھی کی جائے گی تاکہ روات سے آنے والی ٹریفک کے بہاؤ کو اسان بنایا جا سکے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس روٹ سے روزانہ تقریبا 3 لاکھ گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے۔ اکثر اوقات وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث موٹرسائیکل اور گاڑیاں اس روٹ پر پھنس جاتے ہیں۔
ستمبر 2022ء کے تیسرے ہفتے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبہ اگلے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین طارق مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی بدولت جی ٹی روڈ سے آنے والی تمام ٹریفک سگنل فری انڈر پاس سے ہوتی ہوئی مال روڈ، پرانے ائیرپورٹ، مریڑ چوک اور مری روڈ کی طرف جائے گی۔ جبکہ مال روڈ کی جانب سے آنے والی ٹریفک سگنل فری فلائی اوور کا استعمال کرتے ہوئے ائیرپورٹ روڈ، عمار چوک اور راولپنڈی کچہری تک جا سکے گی۔
منصوبے کے تحت ہائی ویز کے ساتھ پھلدار اور سایہ دار درخت بھی لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کچہری چوک کے نزدیک ماحولیاتی و موسمیاتی اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کا پر بھی نظر رکھی جا سکے۔
ابتدائی مرحلے میں سنگل لیول انڈرپاسز بنائے جائیں اور بعد ازاں اضافی انڈرپاسز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کے رش کو کم کیا جا سکے۔
منصوبے کے مطابق روات سے مریڑ چوک اور پرانے ائیرپورٹ تک ٹریفک سنگل لین سے گزرے گی جبکہ بقیہ 53.9 فیصد ٹریفک مکمل طور پر سگنل فری ہو گی۔
یہ منصوبہ راولپنڈی شہر کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…