راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر ضلعی کونسل انتظامیہ نے ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
راولپنڈی کی ضلعی کونسل انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں تجاوزات میں ملوث افراد پر جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایسے تمام افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج اور تجاوزات کو گرانے کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔
ضلعی کونسل کے متعلقہ شعبے نے پوٹھوہار ٹاؤن میں اب تک تجاوزات میں ملوث افراد پر مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے ایک سرکاری اعلامیہ میں تجاوزات سے متعلق جن 26 علاقوں کی نشاندہی کی ہے ان میں کُری روڈ، کھنہ روڈ، کے آر ایل روڈ، گلزارِ قائد، چکلالہ بازار، رحمت آباد، کوٹھہ کلاں روڈ، سواں اڈا، دھمیال روڈ، ڈیفنس روڈ، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، گلزار سوسائٹی، ٹیکسلا، کہوٹہ، چک بیلی خان، مسریال روڈ، ڈھوک کالا خان، گرجا روڈ، مورگاہ روڈ، کلر سیداں، ایئر پورٹ سوسائٹی، گجر خان اور ڈھوک حمیداں شامل ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…