Graana News

راول ڈیم فلائی اوور رواں ہفتے عوام کے لیے کھولے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ راول ڈیم فلائی اوور کی تکمیل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور یہ منصوبہ رواں ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم کی تکمیل تاخیر کا شکار رہی تاہم مذکورہ منصوبہ رواں ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں شدید بارشوں کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے دانے دار میٹریل کا بھی استعمال کیا گیا ہے تاکہ بارشوں سے تعمیراتی کام کسی بھی طرح متاثر نہ ہو۔

راول ڈیم چوک انٹرچینج جڑواں شہروں کا وہ اہم مقام ہے جو دونوں شہروں کو آپس میں ملاتا ہے۔

یہ منصوبہ مری روڈ، کلب روڈ اور پارک روڈ کے سنگم پر تعمیر کیا گیا ہے۔ کلب روڈ اور مری روڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کو آپس میں جوڑنے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ سڑکیں جڑواں شہروں کو فیض آباد کے مقام پر آپس میں ملاتی ہیں۔

راول ڈیم فلائی اوور وفاقی دارالحکومت کے مرکز میں تعمیر کیا گیا ہے جس سے نہ صرف جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی بلکہ ان سے ملحقہ رہائشی منصوبوں کو جانے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس منصوبے کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے روزانہ تقریباً 50 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago