لاہور: چیئرمین راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) راشد عزیز کا کہنا ہے کہ راوی ریور فرنٹ سٹی منصوبہ شہر لاہور کی بقاء کے لیے ضروری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اس شہر کی تعمیر میں ہر قسم کے مفاد سے بالاتر ہو کر حصہ ڈالیں۔
اُنہوں نے کہا کہ لاہور کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت صاف پانی کی فراہمی ہے کیونکہ اس شہر کی آبادی بغیر کسی تناسب کے بڑھ رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ راوی شہر دریائے راوی کی بحالی اور لاہور کے زمینی آب کے تحفظ کے لیے بسایا جا رہا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔