لاہور کی جدت کے لیے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز

اسلام آباد: راوی ریور اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد لاہور کو جدید شہری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

46 کلومیٹر دریا کے منصوبے، کمپلیکس کے قیام اور سڑکوں کے جال سے لاہور دنیا میں ایک جدید شہر کے طور پر  سامنے آئے گا۔

صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ شہر اور گردونواح کے لوگوں، ماحول اور سرمایہ کاروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ وزیرِ اعظم کے نیا پاکستان ویژن کا عکاس ہے اور اُسی کے مطابق شروع کیا گیا ہے۔ 

بقول ان کے یہ پراجیکٹ تین مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 46 کلومیٹر طویل اور 3280 فٹ چوڑائی کے ایک دریا کے منصوبے کی تکمیل کی جائیگی، تین بیراج، چھے واٹر ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ایک اربن جنگل بھی ابتدائی تین سال میں بنائے جائیں گے۔

دریا سے 271 ارب لیٹر پانی ملےگا جس سے 2045 تک لاہور کی پانی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

منسٹر برائے ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے لیے کُل مختص زمین ایک لاکھ 3 ہزار 271 ایکڑ ہے جس میں ویسٹ واٹر، دریا کے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس، سڑکوں کا نیٹ ورک اور 12 نئے شہروں کا قیام ہوگا۔

اِن شہروں میں میڈیکل سٹی، ریزیڈنشل سٹی، ڈاؤن ٹاؤن، کمرشل حب اور اربن فارمز شامل ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں انوویشن سٹی بنائی جائے گی جو کہ 1370 ایکڑ پر قیام میں لائی جائے گی، جب کہ تیسرے مرحلے میں سپورٹس سٹی، نالج سٹی اور ایکو سٹی کا قیام 14 ہزار ایکڑ پر کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی لاگت 2 کھرب روپے ہوگی جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، جوائنٹ وینچر، گرانٹس اور پرائیویٹ فنانسنگ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

حکومت کا مختص کردہ جگہ پر 6 ملین درخت لگانے کا بھی ارادہ ہے تاکہ شہر کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجیے  گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago