وزارت خزانہ نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی دلچسپی میں مسلسل کمی کا حل نکال لیا، حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں پانچ فیصد تک کا اضافہ کر دیا۔
وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 9.5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ چھ ماہ کے سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع بڑھا کر 15.25 فیصد کر دی گئی جبکہ ایک برس، تین برس اور پانچ برس کے لیے ریٹ آف ریٹرن بڑھا کر بالترتیب 15.50، 14 اور 13.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔
روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں رواں برس سے سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا۔ اس حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے شرح منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ کیونکہ مرکزی بنک کی بنیادی شرح سود 15 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے کئی مصنوعات پر شرح منافع بڑھا دیا گیا تھا۔ ایسے میں پرانے ریٹ پر روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں سرمایہ کاری متاثرکن نہ تھی۔
نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں اضافے سے آرڈی اے میں سرمایہ کاری بھی بڑھے گی اور نئے سرمایہ کاروں میں بھی اضافہ ہو گا۔ جس سے آر ڈی اے کی روشن اپنا گھر، روشن اپنی کار سمیت دیگر سروسز کو فروغ ملے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…