حکومت کا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 5 فیصد تک کا اضافہ

وزارت خزانہ نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی دلچسپی میں مسلسل کمی کا حل نکال لیا، حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں پانچ فیصد تک کا اضافہ کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 9.5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ چھ ماہ کے سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع بڑھا کر 15.25 فیصد کر دی گئی جبکہ ایک برس، تین برس اور پانچ برس کے لیے ریٹ آف ریٹرن بڑھا کر بالترتیب 15.50، 14 اور 13.50 فیصد کر دیا گیا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں رواں برس سے سرمایہ کاری میں  کمی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا۔ اس حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے شرح منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ کیونکہ مرکزی  بنک کی بنیادی شرح  سود 15 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے کئی مصنوعات پر شرح منافع بڑھا دیا گیا تھا۔ ایسے میں پرانے ریٹ پر روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں سرمایہ کاری متاثرکن نہ تھی۔

نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں اضافے سے آرڈی اے میں سرمایہ کاری بھی بڑھے گی اور نئے سرمایہ کاروں میں بھی اضافہ ہو گا۔ جس سے آر ڈی اے کی روشن اپنا گھر، روشن اپنی کار سمیت دیگر سروسز کو فروغ ملے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top