رشکئی کا خصوصی اقتصادی زون سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد: رشکئی کے خصوصی اقتصادی زون میں 2 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے اپنے اپنے یونٹس لگانے کے لیے دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ڈیویلپمنٹ اسد عُمر نے جمعرات کے روز پراجیکٹ کی ریویو میٹنگ کی صدارت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیرِ فنانس تیمور خان جھگڑا اور دیگر سینئیر وفاقی اور صوبائی افسران نے شرکت کی۔

افسران کی جانب سے وفاقی وزیر کو اکنامک زون پر بریفنگ دی گئی اور اس پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اُنھیں بتایا گیا کہ اسپیشل اکنامک زون میں ایک کیمپ آفس بنا دیا گیا ہے اور یہاں پہلے انڈسٹریل یونٹ کی جانب سے تعمیرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ اب تک دو ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے اپنے اپنے انڈسٹریل یونٹس لگانے کے لیے دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

ان درخواستوں کو شفاف طریقے سے پراسیس کیا جائے گا اور سب کو اس اقتصادی زون میں جگہ دی جائے گی۔

اسد عمر نے خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے کردار کی تعریف کی جنہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اس اقتصادی زون کو سیٹ اپ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومتِ اور ماتحت ادارے اس ضمن میں مکمل مدد کریں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago