Categories: Real Estate

رمضان المبارک، ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے لیے بہترین مہینہ

رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جو بلا شبہ مسلمانوں کے دِلوں میں ایک اہم مقام اور افضل مرتبہ لیے ہوئے ہے۔ مسلمان جو کہ ویسے بھی نیکی کرنے اور ثواب کمانے کی تگ و دو میں لگے ہوتے ہیں اِس ماہِ مبارک میں اس جذبے سے زیادہ سرشار ہوتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ ایک ایسا مہینہ ہے کہ جس میں لوگ اپنی پوری روٹین یا یوں کہیں کہ طرزِ زندگی کو آٹو کریکٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لوگ اپنی ذات کو ایک سکروٹنی کے عمل سے گزارتے ہیں جس میں وہ اپنے متعدد فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس مہینے کو اپنے باقی ماندہ سال کے لیے ایک ٹیچر کے طور پر گردانا جائے۔ پھر اس میں ایسی عادات اپنائی جائیں کہ معاملات دنیا اور آخرت کے آسان ہوسکیں۔

اس ماہ میں لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر تو اثر ہوتا ہی ہے مگر ساتھ ساتھ اُن کے خرچ کرنے کے عادات و اطوار پر بھی کافی اثر ہوتا ہے۔ لوگ کوشش کرتے ہیں کہ اس ماہِ مبارک میں اُن کی جانب سے خیر کے کاموں پر رقم صرف ہو اور کسی بھی طرح سے وہ فضول خرچی کے نرغے میں نہ آئیں۔ جہاں پر سوچ سمجھ کر خرچ کرنے کی بات ہوتی ہے وہیں پر ذکر آتا ہے ایک ایسی سرمایہ کاری کا کہ جس سے ایک محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

ماضی کے چند سال

ماضی کے چند سالوں کو اگر بطور مثال دیکھ لیا جائے تو روزے گرمیوں میں آتے ہیں۔ ایسے کہ اس میں کافی حد تک اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ گھروں میں ہوتے ہیں، سکولوں اور دفاتر سے جلدی چھٹیاں ہوجایا کرتی ہیں اور لوگوں کے پاس ٹائم کی قلت اُس طرح سے نہیں ہوتی جس طرح سے باقی دنوں میں ہوتی ہے۔

یوں اس بات کو اگر محفوظ سرمایہ کاری کی سوچ والی بات سے ملا دیا جائے تو آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا اس ماہِ مبارک سے اتنا تعلق ضرور ہے کہ اس ماہ میں ہم بہتر فیصلے لینے کی کوشش کرتے ہیں، اپنے لیے آسانی کی سوچ رکھتے ہیں اور ہوش سے خرچ کرنے کے اقدامات اٹھاتے ہیں۔ لہٰذا ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بھی آپ کا مستقبل آسان بناتی ہے، آپ کے خاندان کے لیے آسانی کا سامان کرتی ہے اور آپ کے ہوشمندی سے خرچ کرنے کا ایک ثبوت ہے۔

قیمتیں اور اُن کا بڑھنا

جہاں بات ہورہی ہے کہ رمضان میں ریئل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری ایک بہترین آپشن ہے وہیں یہ بات بھی ذہن نشین کرلیں کہ زمین کی قیمت کبھی کم نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے۔ کبھی تیزی سے کبھی آہستگی سے مگر بڑھتی ضرور ہے۔

یہی وہ بات ہے جس سے لوگ اس سیکٹر کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ایسا ہونا نا ممکن ہے کہ کسی بھی دورانیے میں پراپرٹی کی قیمت نہ بڑھے۔ دنیا آباد ہورہی ہے اور ہر شخص کو آج نہیں تو کل، اپنی چھت چاہیے۔ نئے شہر بسائے جا رہے ہیں، سڑکیں بچھائی جا رہی ہیں اور رونقیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں زمین سستی ہوجائے، یہ مشکل بھی ہے اور نا ممکن بھی۔ آج ہی زمین میں سرمایہ کاری کریں، اور آج ہی سے اپنے ساتھ یہ عہد کرلیں کہ قیمت اور اضافے کی مناسبت سے ہی اِسے بیچیں۔

ریئل اسٹیٹ، آمدنی کا پاک اور حلال ذریعہ

محتاط طریقے سے سرمایہ کاری کی جہاں بات ہوئی تو وہاں ایک بات یہ بھی ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ایک انتہائی حلال آپشن ہے۔ تمام حوالوں سے یہ ایک محفوظ اور بہترین ذریعہ آمدن ہے جس سے آپ اپنے اور اپنے خاندان کے بہترین مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ یہ اس بات کا بھی عکاس ہے کہ انسان کے لیے وہ خود اور اس کا خاندان پہلے ہے اور اُن کے لیے بہترین فیصلے کرنا اُس پر سب سے پہلا فرض ہے۔

ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ہر طرح کی سرمایہ کاریوں میں بہترین آپشن ہیں۔ زمین تب خریدنی چاہیے جب وہ آباد نہ ہو۔ آجکل کے ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ایسی زمین کی طرف نگاہ لے کر جائیں جس کے آس پاس ڈیویلپمنٹ کے آثار ہوں۔ کیونکہ جلد آبادیاتی لہر اُس سے ٹکرائے گی اور اس کے بعد اُس زمین کی قیمتیں آسمان سے ٹکرائیں گی۔ ایسی زمین نہ صرف آپ کو سستی ملے گی بلکہ ایسی زمین میں سرمایہ کاری آپ ایک طویل مدتی بنیاد پر کر سکیں گے۔

رمضان اور مارکیٹ میں خریداروں کی کمی

اسی طرح رمضان میں مارکیٹ میں خریدار نسبتاً کم ہوتے ہیں لہٰذا پراپرٹی کی قیمتیں تھوڑی کم ہوتی ہیں۔ یہ سب ڈیمانڈ اور سپلائی کا کھیل ہے۔ یعنی جتنی ایک چیز کی سپلائی ہوگی، اتنی اُس کی ڈیمانڈ میں کمی آئے گی اور جتنی سپلائی میں کمی آئے گی، ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔

رمضان میں زندگی کے دیگر میدانوں کی طرح ریئل اسٹیٹ کے میدان میں بھی ٹھہراؤ آجاتا ہے۔ اسی وجہ سے آپ ایک بہتر سرمایہ کاری کا چانس ڈھونڈ کر اپنی حق حلال کی جمع پونجی کو بڑھنے کا موقع دے سکتے ہیں۔ چونکہ عمومی دنوں میں مارکیٹ میں ایک رش اور بے ہنگم شور کا ماحول ہوتا ہے لہذا اس ماہ میں افرا تفری کی کمی کے باعث آپ اپنے انویسٹمنٹ ایڈوائزر کی خصوصی توجہ پا سکتے ہیں۔

خصوصی آفرز

ہاتھ میں وقت زیادہ ہونے کی وجہ سے جلدبازی کا پہلو کم ہوتا ہے۔ کیونکہ کہتے ہیں کہ جلدی کا کام شیطان کا ہوتا ہے اور شیطان اس ماہ میں قید ہوتا ہے لہٰذا آپ آرام و سکون سے اپنا ہر فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ماہِ مبارک میں آپ سرمایہ کاری پر خصوصی آفرز سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں جس سے آپ کو عمومی دنوں سے بہتر کسٹمر سروس مل سکتی ہے۔

یہ اس ماہِ مبارک کی ہی برکتیں ہیں کہ ہر شخص نیکی کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے اور دوسرے کے لیے خیر و برکت کا سامان کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ مہینہ جہاں ہمیں اپنی ذات میں بہت ساری تبدیلیاں کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے وہیں اس ماہِ مبارک میں ہم اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر فیصلہ لینے کی ایک بہتر پوزیشن میں ہوتے ہیں۔ جیسے رمضان میں ہم اپنے نفس پر قابو رکھ کر اپنے لیے بہتر کل کی بنیاد رکھتے ہیں اسی طرح بہتر سرمایہ کاری کا راز بھی یہ ہے کہ اپنے آج کی فضول خرچی کو کنٹرول کر کے ایک بہتر کل کی بنیاد رکھی جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago