Everyday News

کراچی: عالمی یومِ مزدور پر ریلی میں اُجرت، تحفظ اور بنیادی حقوق کا مطالبہ

کراچی: عالمی یومِ مزدور پر کراچی میں متعدد تنظیموں کی جانب سے مزدور مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ مزدور پر محنت کشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مشکل اوقات میں کام کرنے والوں کو درپیش چیلنجز اور ان کی مشقت و محنت کو سراہتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔ کارخانوں اور گھروں میں کام کرنے والوں مزدوروں، ان کی عزت وناموس، تحفظ اور بنیادی حقوق کے لیے مارچ کا مقصد تھا۔

 

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سرکاری خدمات اور سرکاری اداروں کی نجکاری نے بنیادی سہولیات اور سماجی تحفظ کے منصوبوں تک پسماندہ طبقات کی رسائی پر بھی براہ راست اثر ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سبسڈی کے خاتمے، کارپوریشنز کے لیے بیل آؤٹ، کفایت شعاری کے اقدامات اور سماجی ترقی کے اخراجات میں کٹوتیوں نے خواتین، صنفی اقلیتوں اور دیگر غریب اور پسماندہ طبقات کی زندگیوں کو مزید قابل رحم بنا دیا ہے۔

 

علاوہ ازیں پیداواری شعبوں میں ’سب  کنٹریکٹنگ‘ اور ’تھرڈ پارٹی کنٹریکٹنگ سسٹم‘ کم از کم اجرت، سماجی تحفظ، ہیلتھ انشورنس اور ملازمت کا تحفظ فراہم نہیں کرتا ۔ مزید یہ کہ خواتین اور خاص طور پر صنفی اقلیتوں کو کم از کم اجرت اور معقول ملازمتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔

نیز فیکٹریوں، کھیتوں یا گھروں میں کام کرنے ملازمین اور صفائی ستھرائی کرنے والوں کے لیے مناسب تنخواہ اور سماجی تحفظ کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

 

ریلی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی)، تحریک نسواں، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر)، پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین (پی ٹی یو ڈی سی) نے شرکت کی۔

سماجی کارکنان نے شکاگو کے ان محنت کشوں کے لیے ترانے گا کر خراجِ تحسین پیش کیا جو 1886میں ایک دن میں 8 گھنٹے کام کے لیے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

 

انہوں نے ملک کی خوشحالی اور معیشت میں حصہ ڈالنے والے مزدوروں کے حقوق کا مطالبہ کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago