کراچی اور لاہور میں موسلادھار بارش، شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 24 اگست بروز منگل اور بدھ کراچی اور لاہور میں موسلادھار بارش اور شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ جبکہ بلوچستان کے جنوب اور شمال مشرقی علاقوں میں ہلکی بارش اور بعض مقامات پرموسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

منگل اور بدھ کے روز  23اور 24 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، دادو اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ جبکہ  21 اور 22 اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بنوں، لکی مروت اور کشمیر کے  مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 

 

 

کشمیر، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات، مری، گلگت، ہنزہ، استور اوراسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس دوران دریائےکابل اور اس کی ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

مسافر اور سیاح حضرات کو موسمی حالات مدنظر رکھ کر سفر کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top