اسلام آباد: بین الاقوامی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری کا بڑا حصہ پاکستانی معیشت کے اہم سیکٹرز پر خرچ کیا جائے گا۔
ان سیکٹرز میں قابلِ استعمال توانائی اور پاور سیکٹر کے علاوہ ہوٹلنگ انڈسٹری شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ میں بھی قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔
وزیراعظم پاکستان قطر کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے وزراء کے ہمراہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کیو آئی اے کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مکمل مستعدی اور شفافیت کے ساتھ مکمل سہولت کاری فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔