لاہور: گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب نے 308 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے 300 ارب سے زائد رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام ارسال کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مختص کردہ ترقیاتی بجٹ کا 97 فیصد ترقیاتی کاموں پر خر چ کرنا حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے مختص 560 ارب روپےکےترقیاتی بجٹ کوسو فیصد خرچ کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کر رہے ہیں تاکہ وسائل کو استعمال کرکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔