Everyday News

لاہور: پنجاب ایس ایم بی آر کا عمارتوں میں زلزلہ پروف مٹیریل کے استعمال پر زور

لاہور: سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اینڈ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم  کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے عمارتوں میں زلزلہ پروف مٹیریل کے استعمال پر زور دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اینڈ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے لائن ڈپارٹمنٹس پر زور دیا ہے کہ وہ زلزلہ کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے نئی تعمیر شدہ عمارتوں میں زلزلہ پروف مٹیریل استعمال کریں۔

 

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے کنٹرول روم کے دورے کے دوران نبیل جاوید نے انتظامیہ کو بلند و بالا عمارتوں کا معائنہ کرنے اور تعمیرات میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عمران قریشی نے ابتدائی رپورٹ فراہم کی جس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 9 افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

نبیل جاوید نے اضلاع سے درخواست کی کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے دستیاب آلات کی تفصیلات فوری طور پر جمع کرائیں تاکہ روابط کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ اور زلزلے کے آفٹر شاکس کے لیے عملے اور مشینری کو الرٹ رکھا جا سکے۔

اس کے علاوہ انہوں نے پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے اضلاع سے مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago