لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سینٹرل پولیس آفس لاہور میں پنجاب پولیس واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔
حکام کے مطابق پنجاب بھر کے شہری پنجاب پولیس کے واٹس ایپ نمبر03317871787 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نمبر پر ہیلو یا سلام لکھ کر بھیجا جائے تو پولیس کی 15 سروسز کی تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔
معلومات کے حصول کیلئے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی پولیس سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ان سروسز میں کرائم رپورٹ لکھوانا، آئی جی پنجاب شکایات سیل تک رسائی، پولیس خدمت مرکز کی تمام سہولیات، ہیلپ لائن نمبرز، خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی سہولیات، زینب الرٹ اور گھریلو ملازمین کے ریکارڈ کی سہولت موجود ہے۔
علاوہ ازیں عوام کے لئے رائے اور تجاویز دینے کے آپشنز بھی موجود ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…