پنجاب حکومت نے تعمیراتی صنعت کے لیے آن لائن پورٹل کا اجراء کردیا

لاہور: پنجاب حکومت نے صنعتی سیکٹر کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کے حصول اور معتدد ضروریات کے لیے ون ونڈو آپریشن کے آغاز کے لیے آن لائن پورٹل کا اجراء کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ تعمیراتی صنعت کے لیے منصوبوں کے این او سی کا حصول اس سے آسان کبھی نہیں تھا۔

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق آن لائن پورٹل کا اجراء ڈیجیٹل پاکستان اور ای گورننس کی جانب ایک قدم ہے جس سے صوبے میں کاروبار کرنے میں آسانی کا ماحول ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام سسٹم کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے، نقشوں کے حصول کے لیے 30 دن جبکہ لینڈ یوز این او سی 45 دنوں کے اندر جاری کیا جاتا ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی 60 سے 75 دنوں میں جاری کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نقشوں کی منظوری، تکمیل کے سرٹیفکیٹ، لینڈ یوز اور پرائیویٹ ہاؤسنگ کے این او سی اب ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top