پنجاب حکومت نے 3605 منصوبوں کے لیے 47 ارب روپے جاری کر دئیے

لاہور: پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے تین ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبوں کیلئے 47 ارب روپےکے فنڈز جاری کردئیے ہیں ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کے جاری کردہ 47 ارب روپے کے فنڈز رواں مالی سال 2021-22 کے دوران 3605 ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

یہ فنڈز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اعلان کردہ پیکیج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے رکھے گئے تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد نہ صرف کم ترقی یافتہ اضلاع میں سماجی سطح پر مواقع کی کمی کو دورکرنا ہے بلکہ ان اضلاع کو صوبے کے دیگر حصوں کے برابر بھی لانا ہے ۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top