Everyday News

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے کچہری چوک اور رِنگ روڈ پراجیکٹ کیلئے فنڈز جاری کر دیے

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے راولپنڈی شہر میں دو اہم منصوبوں کے لیے 1.46 بلین روپے مختص کیے ہیں۔ ان منصوبوں میں کچہری چوک اور راولپنڈی رنگ روڈ کی ازسرنو تعمیر شامل ہے۔ تاہم لیہہ ایکسپریس وے اور فلڈ چینل کے فنڈز ابھی تک روکے ہوئے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ نے اعلان کیا کہ دو جاری منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں، جو جلد شروع ہو جائیں گے۔

آر ڈی اے نے پراجیکٹس پر عملدرآمد کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ جبکہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر آر ڈی اے کے مطابق کچری چوک کی از سر نو تشکیل اور راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے، اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کے ہجوم کو ختم کرنے کے لیے بغیر کسی سیاسی محرک کے شروع کیے گئے تھے۔

مزید برآں، آر ڈی اے پراجیکٹس شروع کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اجازت لے گا۔ اور گرین سگنل ملنے کے بعد وہ شروع کر دے گا۔

مزید تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ منصوبہ شریان کے ساتھ اقتصادی زون قائم کرے گا۔ اور بین الاقوامی فرموں کو مدعو کیا جائے گا کہ وہ سڑک کے لیے ایک بہترین راستہ تجویز کریں۔

علاوہ ازیں، کچہری چوک کو دوبارہ بنانے کا منصوبہ جلد شروع ہو گا۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو ٹریفک پلان پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ نیز پراجیکٹ کی زمین کے حصول کے لیے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آر ڈی اے کو ریاستی زمین فراہم کرے۔

آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ لیہہ ایکسپریس وے اور فلڈ چینل کے منصوبے آئندہ مالی سال میں حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago