لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شہری ترقی کے لیے رواں مالی سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافی فنڈز مختص کیے ہیں۔ اگلے مالی سال کے شہری ترقیاتی بجٹ کے لیے 34 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ رواں مالی سال کے لیے منظور شدہ بجٹ سے 7.8 ارب روپے زیادہ ہیں۔
پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور کی مرکزی اور تجارتی اہمیت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں کے لئے 28 ارب 30 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے جس کے تحت شہر میں انفراسٹرکچر کے میگا پروجیکٹس لگائے جائیں گے۔
جنوبی پنجاب کی شہری ترقی کے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 3.966 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 1.87 ارب روپے جاری منصوبوں جبکہ بقایا 2.089 ارب روپے نئی شہری ترقیاتی اسکیموں کے لیے رکھے گئے ہیں۔
آئندہ مالی سال کے صوبائی ترقیاتی بجٹ میں مجموعی طور پر جاری اسکیموں کی تعداد 114 بتائی گئی ہے جبکہ 378 نئی ترقیاتی اسکیموں کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…