وزیر ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال نے ایک اجلاس کے دوران خطاب میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور 2 ماہ میں پانی کے ایک ہزار مراکز قائم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں پانی کی خراب پائپ لائنوں کو بدلا جائے گا اور کھارے پانی کو ٹریٹمنٹ کے زریعے صاف کیا جائے گا۔
میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، قصور اور ڈی جی خان میں واٹر ٹرینٹمنٹ پلانٹس لگانے کے بعد ان منصوبوں پر پورے صوبے میں مرحلہ وار کام کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔