پنجاب حکومت کی لاہور میں 5 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ڈی ایچ اے تک سگنل فری کوریڈور منصوبے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 3 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مذکورہ منصوبے پر فنڈز کے اجراء کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانہ کی اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے جس پر اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے منصوبے کے لیے 3.60 ارب روپے کا بجٹ رواں مالی سال کے سلانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

کوریڈور پر ٹریفک کو گلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری بنایا جائے گا۔ ابتدائی پلاننگ میں پورے کوریڈور پر ٹریفک کو گلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری موومنٹ فراہم کی جائے گی جبکہ خالد بٹ چوک پر چار لین ڈیول کیرج وے دو طرفہ انڈر پاس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق گھوڑا چوک پر کیولری گراؤنڈ سے ڈیفنس موڑ کی جانب تین رویہ سنگل سائیڈ فلائی اوور بنایا جائے گا۔ دوسری جانب سنٹر پوائنٹ پر 80 کروڑ روپے کے اخراجات سے نئے یوٹرن بھی تعمیر کیے جائیں گے جبکہ ڈیفنس موڑ اور والٹن روڈ کی ری ماڈلنگ بھی اس منصوبے میں شامل ہے ۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top