لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پنجاب حکومت نے 73 کروڑ 29 لاکھ روپے لاگت کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی ہے۔
رواں مالی سال کے لیے پنجاب پروونشیل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 44 واں اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کے محکمہ خزانہ نے ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی۔
ترقیاتی اسکیموں میں سڑکوں کی تعمیر سمیت ضلع رحیم یار حان کی تحصیل خان پور کے ریلوے ٹریک پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ مذکورہ منصوبے کی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 73 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔