لاہور: پنجاب پرووینشیل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے صوبے بھر میں سیویریج کے مربوط نظام سمیت 3 ارب روپے مالیت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
پرووینشیل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اٹھائیسواں اجلاس چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اربوں روپے مالییت کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔
گجرات شہر میں سیوریج اور ڈرینیج کے مربوط نظام سے متعلق 1 ارب روپے جبکہ سماجی رویوں میں تبدیلی کی اسکیم کے لیے 68 کروڑ 15 لاکھ روپے منظور کر لیے گئے۔
پنجاب کے لیے طلب اور رسد کے نظام کے لیے 85 کروڑ 77 لاکھ روپے، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کی ابتدائی تحقیقی رپورٹ کی تیاری کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ وویمن ڈیویلپمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 46 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کر لیے گئے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔