پنجاب حکومت نے سوان پُل کی دوبارہ تعمیر کے لیے گرانٹ جاری کردیا

راولپنڈی: صوبائی حکومت نے سوان پُل کی دوبارہ تعمیر کے لیے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) کو 40 ملین کا سپلمنٹری گرانٹ جاری کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گرانٹ کو ہاؤسنگ، اربن اینڈ پبلک ہیلتھ انجینرنگ منسٹری کے سیکریٹری کے جانب سے جاری کیا گیا۔

سوان پُل، گرینڈ ٹرنک روڈ کو سوان ٹرانسپورٹ ٹرمنل سے ملاتی ہے۔

اسے پہلے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی طرف سے استعمال کیا جاتا تھا مگر بعد ازاں اسے صرف پیدل چلنے والوں کے لیے وقف کردیا گیا کیونکہ گاڑیوں کے بوجھ سے اس کے گرنے کا خدشہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسے پیدل چلنے والوں کے لیے بھی خطرناک قرار دے دیا تھا۔

تاہم اب معاملے کی نزاکت کے پیشِ نظر حکومت نے اس کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کرلیا ہے اور گرانٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top