Graana News

پنجاب حکومت کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق سروے مکمل ہونے کے بعد 27 ستمبر سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے وزراء پر مشتمل قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کے دوران مذکورہ فیصلہ کیا گیا تاکہ موجودہ صورتحال میں ریلیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس حوالے سے سِول سیکرٹیریٹ پنجاب میں صوبائی وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر ہجرت کر کے حکومتی مدد سے گھروں کی تعمیر کرنی چاہیے اور رہائش اختیار کرنی چاہیے۔

اس موقع پر ریونیو بورڈ کے سینیئر ممبر زاحد اختر زمان کا کہنا تھا کہ کچھ فلاحی اداروں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کی پیشکش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سروے مکمل ہونے کی بعد ریلیف فنڈز کی تقسیم اور گھروں کی تعمیر کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس موقع پر سیلاب متاثرین میں فنڈز کی شفاف تقسیم کے لیے ایکشن پلان پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں صوبائی وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے پہاڑی علاقوں کے نزدیک ڈیموں کی تعمیر کے لیے فیزایبلٹی رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا تھا وہ افراد جن کی ذاتی زمین پر گھر تعمیر نہ کیا گیا ان کا حکومتی زمین پر گھر تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سندھ اور بلوچستان میں میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

بریفنگ کے دوران اجلاس کے ارکان کو بتایا گیا کہ سیلاب زدگان کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 25 ہزار ٹینٹ خریدے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیرِ خزانہ محسن لغاری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران 60 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا اور تقریباً 40 ہزار گھروں کو ٹینٹ پہنچا دیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب سیلاب متاثرین کے لیے 39 کروڑ روپے کی لاگت سے مزید امدادی سامان خریدنے کی منظوری دینے جا رہی ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو آباد نہ کی جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیرِ زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کا کہنا تھا کہ فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جلد از جلد تخمینہ لگا کر کسانوں کو رقوم کی ادائیگیاں ممکن بنائی جائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago