چھتوں پر باغبانی یقینی بنانے کے لیے پنجاب میں تعمیراتی قوانین میں تبدیلی کی تجویز زیر غور

لاہور: موسم سرما میں سموگ اور فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت نے چھتوں پر باغبانی کا رحجان بڑھانے سے متعلق تعمیراتی قوانین میں تبدیلی لانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کثیر المنزلہ عمارتوں میں شجر کاری کی مہم یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس حوالے سے ٹیپا کے چیف انجینئر عبدالرزاق چوہان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نئی تعمیر شدہ کثیر المنزلہ عمارتوں کی چھتوں پر شجر کاری کا آغاز کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں تعمیراتی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کے بعد عمارتوں کی بالکنی میں پودوں سے آرائش کو یقینی بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top