ضلع اٹک کے لیے 11.74 ارب روپے کی لاگت سے دو سالہ ترقیاتی منصوبہ پیش کر دیا گیا

اٹک: پنجاب حکومت نے ضلع اٹک کے لیے 11.74 ارب روپے کی لاگت سے دو سالہ ترقیاتی منصوبے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکومتی ذمہ داران کے مطابق دو سالہ منصوبے کے تحت نہ صرف اٹک کے مکینوں کا معیار زندگی بہتر بنانے بلکہ وہاں ضلع میں بنیادی سہولیاتِ زندگی کی فراہمی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اٹک شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال سید یاور حسین بخاری نے بتایا کہ پنجاب حکومت ضلع اٹک کے لیے دو سالہ ترقیاتی منصوبے کے اجراء کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 11.74 ارب روپے لگایا گیا ہے جس کے تحت ضلع اٹک میں رواں مالی سال کے دوران 1174 مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران 50 لاکھ روپے کی لاگت سے 75 کنال آراضی پر مشتمل امراضِ اطفال اور امراضِ نسواں سے متعلق صحت کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے ہسپتال کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹک میں 150 مزید بستروں کی گنجائش کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں کے مکینوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago