لاہور: پنجاب حکومت نے صنعتوں کے فروغ کے لیے 10 ہزار ایکڑ اراضی مختص کر دی ہے۔ اس اراضی پر 9 صنعتی مراکز قائم ہوں گے۔ چھو ٹی صنعتوں کے لیے گوجرانوالہ میں 150 اور وزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کر دی گئی ہے۔
ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ صنعتی ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ لازمی ہے۔ اس سلسلے میں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کے لیے کاوشیں کی جائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ 6 غیر ملکی اداروں کی براہ راست سرمایہ کاری سے 6ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ ٹیوٹا کمپنی کے 7 ہزار گریجویٹس کو بلا سود قرضے دے گی۔اس سلسلے میں منڈی بہاوالدین میں 2 ارب سے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائیں گے۔