پنجاب حکومت نے 197 ترقیاتی اسکیموں کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 5.5 ارب روپے مختص کر دیے

لاہور: کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 197 ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 5.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بجٹ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں پنجاب حکومت نے 120 نئے ترقیاتی منصوبے بھی شامل کیے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ نئی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق حکمت عملی جلد زاز جلد وضع کر لیں۔ جبکہ بجٹ تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد کا کہنا تھا کہ صرف ضلع ساہیوال کی 80 ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ 1 ارب روپے سے زائد کی رقم ضلع اوکاڑہ کے 54 ترقیاتی منصوبوں جبکہ ضلع پاکپتن کی 73 ترقیاتی اسکیموں کے لیے بجٹ میں 1.035 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top