پنجاب حکومت کا راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپریس وے پر ترقیاتی کاموں کے آغاز کا اعلان

راولپنڈی: وفاقی حکومت سے حتمی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے 48 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے دو اہم ترقیاتی منصوبوں راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپریس وے پر ترقیاتی کاموں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کے لیے 23.6 ارب روپے جبکہ لئی ایکسپریس وے کے لیے 24.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ پنجاب نے اپنے ایک حالیہ اجلاس میں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو رنگ روڈ پراجیکٹ پر بانتھ سے ٹھلیاں تک 38 کلومیٹر طویل کیریج وے کی تعمیر پر ترقیاتی کاموں کے آغاز کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جبکہ اتھارٹی لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل پر بھی تعمیراتی کاموں میں اپنے فرائض سرانجام دے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top