پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ 646ارب روپے کی رقم مختص

لاہور: چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کہا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 646ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کمپلیکس میں میڈیا  کے نمائندگان سے ملاقات میں کیا۔ چیئرمین نے صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی اینڈ ڈی نے تمام محکموں کو فنڈز کے استعمال پر اہداف مقرر کیے ہیں جو رواں ماہ کے دوران 200 ارب روپے تک فنڈز کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔

عبد اللہ خان سنبل نے کہا کہ پنجاب کے ٹوٹل بجٹ کا حجم 560 ارب روپے سے بڑھا کر 646 ارب کیا گیا ہے جس میں سے 170 ارب کے فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر خرچ کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس خطیر رقم میں سے 104 ارب روپے صوبے میں جاری اور 49 ارب روپے نئی ترقیاتی اسکیموں پر خرچ کئے گئے ہیں جبکہ صوبے میں اس وقت 4433 نئی اسکیمیں اور تقریبا 3 ہزار سے زائد پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل کا مزید کہنا تھا کہ پی اینڈ ڈی ہیلتھ سیکٹر کو بھی اب تک 60 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago