لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منگل کے روز نارووال کے لیے 5 ارب سے زائد کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔
اُنہوں نے نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے فیز کے تحت 3 پراجیکٹس کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ 230 ملین کی لاگت سے 17 کلومیٹر کے 3 سڑکوں کی توسیع پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 39 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 5.12 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔