لاہور: پنجاب پراونشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 23 روڈ سیکٹر سکیموں کی منظوری دے دی ہے۔
ان تمام پر 172,514 ملین روپے لاگت آئے گی۔
منصوبوں کی منظوری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل نے دی۔
علاوہ ازیں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شالیمار باغ کے تحفظ اور بحالی پر کام شروع کردیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود کا کہنا تھا کہ حکومت شہر کے میں تفریحی اور سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔