اسلام آباد: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے رنگ روڈ پراجیکٹ کا ریکارڈ طلب کرلیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے بورڈ ممبران نے اس ضمن میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اُن سے رنگ روڈ کے اُس حصے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے جو کہ اسلام آباد کی حدود میں آتا ہے۔
یاد رہے کہ رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام اپریل کے وسط میں روک دیا گیا تھا جب چند ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کے لیے پراجیکٹ کی الائنمنٹ میں تبدیلی کا الزام منظرِ عام پر آیا۔
اس ضمن میں پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ دنوں سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمد محمود کو گرفتار کیا تھا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…