اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
وہ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کے دوران اظہارِ خیال کررہے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کو تاریخی ڈویلپمنٹ پیکج دیا جو کہ صوبے کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔
گورنر بلوچستان نے بھی اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبہ بلوچستان کی محرومی کے احساس کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔