پی ٹی اے کی غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی ایس ایم ایس مارکیٹنگ پر پابندی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لاہور ریجن میں مجوزہ اور زیر تعمیر غیرقانونی رہائشی منصوبوں کی بذریعہ ایس ایم ایس تشہیر پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون آپریٹرز کو لکھے گئے خط میں یہ حکم صادر کیا گیا ہے کہ ضلع لاہور میں غیر قانونی رہائشی منصوبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس تشہیر کی اجازت نہ دی جائے۔

خط میں موبائل ٹیلی کام کمپنیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ غیرقانونی رہائشی منصوبوں کی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر  تشہیر پہلے ہی ممنوع قرار دی جا چکی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ پابندی لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد لگائی جا رہی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون آپریٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی تشہیر پر پابندی کی عملدرآمد رپورٹ 12 اپریل تک جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری مراسلے میں 254 تعمیر شدہ اور 173 زیرِ تعمیر غیرقانونی رہائشی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top