اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسدعمر نے کہا ہے کہ آئندہ سال ترقیاتی پروگراموں کا حجم 2 ہزار 201 ارب روپے ہوگا جبکہ اگلے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال سے 36 فیصد زیادہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 520 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ وفاق کا ترقیاتی بجٹ 250 ارب روپے بڑھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ کیلئے مجموعی تخمینے کے56 فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں۔ سی پیک منصوبوں کیلئے87 ارب اور تین بڑے ڈیموں کیلئے85 روپےمختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر 200 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔ توانائی اور مواصلات کے لیے 40 فیصد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مغربی روٹ کے لیے 42 ارب روپے، سی پیک سپیشل اکنامک زون دھابیجی، رشکئ، فیصل آ باد اور بوستان اکنامک زون کے لئے 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…