لاہور: صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہرِ لاہور کی تزئین و آرائش کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے۔
سوموار کو ہونے والے اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عامر جان نے حالیہ اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ بارشیں رک چکی ہیں، اب سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت، گلیوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت اور تجاوزات کے خلاف اثرانگیز مہم کے آغاز کے لیے ورکنگ پیپر تیار کیا جائے۔
اجلاس میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے گُردواروں اور مندروں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا بھی اعادہ کیا گیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…