کنسٹرکشن پیکج میں ایک سال کی توسیع، اُمیدیں اور امکانات

پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر جس تیزی سے زیرِ کاشت رقبہ آبادی کے بڑھنے کی نظر ہورہا ہے اُس سے ہمارا ملک خدشات اور امکانات کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ خدشات اس ضمن میں کہ مُلک کی زرعی پیداوار کم ہورہی ہے مگر امکانات یہ ہیں کہ اس سے مُلک کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور تعمیراتی صنعت کو ایک نیا ایندھن فراہم ہورہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کثیر منزلہ عمارات کے حامل شہری احاطوں کا ویژن رکھتے ہیں۔ یہ بغیر کسی شک شبے کے آج کے دور کی ایک اہم ترین ضرورت ہے۔ یہ دور، قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک، یعنی 73 برس کے اس عرصے میں تعمیراتی شعبے کا ایک غیر معمولی دور ہے۔

 

کنسٹرکشن پیکج کا پس منظر

وزیرِ اعظم نے گزشتہ سال 3 اپریل کو تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیا۔ ساتھ ہی معتدد مراعات کا اعلان بھی کیا کہ جن سے کووڈ سے متاثرہ یہ صنعت فعال اور بحال ہوسکے۔

 

 

اس اعلان کو تعمیراتی شعبے سے جُڑے افراد نے نہ صرف ویلکم کیا بلکہ یہ بھی بیانیہ ترتیب دیا کہ اس کے فوائد لاکھوں افراد تک پہنچیں گے کیونکہ یہ کثیر الجہتی مقاصد کا حامل منصوبہ ہے۔

 

کنسٹرکشن پیکج کے چیدہ چیدہ نکات

سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن کا نہ پوچھے جانا، فکس ٹیکس کا مقرر کیے جانے اسٹیل اور سیمنٹ کے علاوہ تمام شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتما، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ لگانے والوں کو 90 فیصد تک ٹیکس چھوٹ، گھروں کے فروخت کنندگان سے کیپیٹل گین ٹیکس کا نہ لیے جانا مراعات میں شامل تھا۔

 

 

یہ تمام مراعات گزشتہ سال کے آخری دن ختم ہورہی تھیں جب وزیرِ اعظم کی طرف سے تعمیراتی شعبے کے بھرپور اسرار پر ان میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔

 

اور اب ایک سال کی توسیع

جمعرات کے روز وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ اعلان کیا کہ فکس ٹیکس رجیم میں ایک سال کی توسیع کی جائے گی۔

 

 

منصوبوں کے اختتام کی مدت 30 ستمبر 2023 تک کردی گئی اور ذرائع آمدن کی پوچھ سے چھوٹ رواں سال 30 جون تک موخر کردی گئی۔ اگلے پانچ سال بھی پانچ اور دس مرلہ کے مکانات پر پانچ اور سات فیصد سے زائد کا سود وصول نہیں کیا جائیگا۔

 

امکانات اور فوائد

اب تک کے فوائد کی اگر بات کرلی جائے تو ایف بی آر کے پورٹل پر 186 ارب کے پراجیکٹ رجسٹر ہوچکے ہیں اور 136 ابھی منظوری کے عمل میں ہیں۔

 

 

صرف پنجاب کی اگر بات کرلی جائے تو 163 ارب کے تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پنجاب میں اڑھائی لاکھ لوگوں کے روزگار کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے اور 1500 ارب سے زائد کی اقتصادی سرگرمیاں ہونے کی اُمید کی جا رہی ہے۔

ان اقدامات کی ضرورت اور افادیت سے انکار نہیں۔ اس سکیم سے اسٹیٹ ڈویلپرز، تعمیراتی کمپنیوں، بجری، ریت، آئرن، سریا، ٹائلز، لکڑی، خشت، سیمنٹ، اسٹیل، بجلی، مستری، مزدور، بڑھئی، پلمبر، انجینئر اور ہنرمندوں تک پہنچیں گے۔

 

بڑے شہری احاطوں کے ماسٹر پلان

ساتھ ہی وزیرِ اعظم کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آیا کہ سی ڈی اے اور آر ڈی اے کی آٹو میشن پر کام جاری ہے۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان بھی دوبارہ سے بنائے جا رہے ہیں تاکہ عصرِ حاضر کی ضرورتوں کو تمام شہر اپنے دامن میں سمونے کے اہل ہوں۔

 

 

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ شہر پھیلاؤ کا شکار ہیں اور اس بے ہنگم پھیلاؤ کے سامنے بند باندھنا یعنی شہر کو وسائل کے فقدان سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ماسٹر پلان کا بہتر انتظام کیا جائے۔

 

حرفِ آخر

گزشتہ آٹھ ماہ سے اس صنعت میں جو مثبت آثار نظر آ رہے ہیں اُن کی روشنی میں یہ اعلانات یقیناً ایک بہتر فضاء پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

 

 

ایمنسٹی اسکیم سے انویسٹمنٹ کی نئی راہیں ہموار ہوں گی اور عمارتی سامان کی مانگ میں اضافے سے صنعت و تجارت میں تیزی آئے گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago