کچن میں لکڑی پر مبنی فرش کے فوائد و نقصانات

گھر کی تعمیر میں درو دیوار کے ساتھ فرش بھی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں پسند نا پسند اور خوبصورتی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ تاہم، مضبوطی اور پائیداری کو پسِ پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ فرش کسی بھی تعمیراتی مقام کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا حصہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر ہم کچن کے فرش کی بات کریں۔ تو اس میں بھی پسندیدگی اور ساخت کے معیار کی جانچ بہت ضروری ہے۔ اگرچہ کچن کا استعمال گھر کے دیگر حصوں کے برعکس زیادہ کیا جاتا ہے۔ اور خواتین اس سے براہِ راست منسلک ہوتی ہیں۔ اسی لیے فرش کے انتخاب میں نسبتاً زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔ اسی طرح کچھ خواتین ٹائلز کے برعکس لکڑی کے فرش کو ترجیح دیتی ہیں۔ لہٰذا، کچن میں لکڑی پر مبنی فرش کے فوائد و نقصانات کا جائزہ لینا انتہائی اہم ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

لکڑی کے فرش پر مبنی کچن

 

کچن میں لکڑی پر مبنی فرش، فائدہ مند یا نقصان دہ؟

پتھر، چِپس اور ماربل کے علاوہ ٹائلز کی بیشتر اقسام فرش پر نصب کی جاتی ہیں۔ جن کے اپنے فائدے اور کچھ نقصانات ہیں۔ دریں اثناء لکڑی پر مبنی فرش بھی مختلف  فوائد و نقصانات کا مجموعہ ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

 

کچن میں لکڑی پر مبنی فرش کے فوائد

باورچی خانے میں لکڑی کا فرش متعدد فوائد دیتا ہے۔ جنہیں مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم اپنے کچن کے فرش کو لکڑی میں ڈھال سکتے ہیں۔

 

لکڑی کے فرش پر مبنی خوبصورت کچن

 

لکڑی پر مبنی خوبصورت اور پرتعیش فرش

گھر کی تعمیر میں فرش کے لیے ٹائلوں کا استعمال عام ہے۔ جن کی متعدد اقسام اور ساخت ہیں۔ علاوہ ازیں، وینائل اور کارک پر مشتمل فرش بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ تاہم، ایک باوقار اور پرتعیش نظر آنے والے گھر میں لکڑی کے فرش پر مبنی کچن نہ صرف جمالیاتی حسن میں اضافہ کرتا ہے۔ بلکہ طرزِ تعمیر میں جدت اور یگانگت جیسا رنگ بھر کر گھر کی قیمت میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار گھر کے کچن میں لکڑی کے فرش کا اضافہ کر کے اس کی قیمت بڑھانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔  لہٰذا، سخت لکڑی پر مبنی فرش بلاشبہ کچن کی خوبصورتی اور اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

 

لکڑی کے فرش پر مبنی خوبصورت اور پرتعیش کچن

 

لکڑی پر مبنی مضبوط اور پائیدار فرش

خوبصورتی اور دلکشی میں بلاشبہ لکڑی کے فرش اپنی مثال آپ ہیں۔ جہاں لوگ ٹائلوں پر مشتمل فرش کو سراہتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر لکڑی کے فرش ایک منفرد اور الگ پہچان کے باعث پسند کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح سخت لکڑی کے فرش مضبوطی اور پائیداری میں بھی کم نہیں ہوتے۔ علاوہ ازیں، انہیں صاف بھی آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ ٹائلوں پر مبنی فرش کی صفائی کو زیادہ آسان سمجھتے ہیں۔ لیکن یہ صرف ایک خام خیالی ہے کہ لکڑی کے فرش صاف کرنا آسان نہیں۔ مزید یہ کہ، کوئی بھی فرش ناقص دیکھ بھال سے جلد خراب ہو سکتا ہے۔ لہٰذا، بلاناغہ صفائی لکڑی کے فرش کو مزید جاذبِ نظر بناتی ہے۔

 

مضبوط لکڑی کے فرش پر مبنی کچن اور خوبصورت ڈائننگ ٹیبل

 

چہل قدمی اور کھانا پکانے میں آسانی

کچن میں لکڑی کے فرش پر چلنے اور کھانا پکانے کے دوران آپ آرام دہ احساس سے گزرتے ہیں۔ ماربل اور دیگر ٹائلوں پر مبنی فرش شدید ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ جبکہ لکڑی کا فرش پاؤں کے نیچے گرم محسوس ہوتا ہے۔ یوں باورچی خانے میں گزارے گئے وقت کے دوران تھکن کا احساس کم ہوتا ہے۔ مزید براں، لکڑی کے فرش پر ننگے پاؤں چہل قدمی انسانی جسم میں خون کے بہاؤ کو متحرک رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

 

لکڑی کے فرش پر مبنی کچن میں رکھا انڈور پلانٹ اور سبز کل سکیم

 

کچن میں لکڑی پر مبنی فرش کے نقصانات

اگرچہ لکڑی کا فرش متعدد فوائد کا حامل ہے۔ تاہم، سائیڈ افیکٹس کے طور پر اس کے کچھ نقصانات بھی قابلِ غور ہیں۔

 

لکڑی پر مبنی فرش بیش قیمت

عام فرش کے مقابلے میں لکڑی کے فرش نسبتاً مہنگے ہوتے ہیں۔ جیساکہ مذکورہ بالا ذکر کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے لکڑی کے فرش مفید ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم، بہترین اور عمدہ لکڑی سے فرش تیار کروانا قدرے بیش قیمت ثابت ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، کچھ لوگ لکڑی جیسا دکھائی دینے والے فرش کے لیے ونائل اور سیرامک شیٹوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ جو کم قیمت ہونے کے باعث زیادہ منتخب کی جاتی ہیں۔ لہٰذا، لکڑی کے فرش کا پہلا نقصان جیب پر معمول سے زائد وزن ہے۔

 

بیش قیمت لکڑی پر مبنی خوبصورت باورچی خانہ

 

لکڑی پر مبنی فرش واٹر پروف نہیں ہوتے

یہ ہم سب جانتے ہیں کہ لکڑی کے کسی بھی کام کی پانی سے دوستی ہرگز ممکن نہیں۔ یہاں تک کہ گیلی لکڑی آگ بھی نہیں پکڑتی۔ دوسرے لفظوں میں، ایک ناکارہ لکڑی آگ جلانے کے کام بھی نہیں آ سکتی۔ گھر کی تعمیر میں ووڈ ورک یعنی لکڑی پر مبنی کام کافی حد تک پسند کیا جاتا ہے۔ اور انٹیریئر ڈیزائننگ کی خوبصورتی میں ووڈ ورک کا بہت عمل دخل ہوتا ہے۔ تاہم، لکڑی پر مشتمل ڈیزائن اور تزئین و آرائش کو پانی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ لکڑی پر مبنی فرش کو پانی سے بچانا بلاشبہ نا ممکن ہے۔

 

کچن میں لکڑی کے فرش پر گرا ہوا پانی

 

 

لکڑی کے فرش کو زائد دیکھ بھال کی ضرورت

کچن میں سبزی، پھل اور دیگر اشیاء کاٹنے، چھیلنے اور بنانے سے لے کر کھانا پکانے تک مختلف امور سرِ انجام دیے جاتے ہیں۔ جس کے دوران پھیلاؤ اور چیزیں بکھرنے جیسے چھوٹے چھوٹے مسئلے در پیش ہوتے ہیں۔ اور احتیاط کے باوجود فرش پر پانی، چھلکے اور دیگر اشیاء گر جاتی ہیں۔ جس کے باعث کچن کا فرش نمی کا شکار بھی ہوتا ہے۔ اور اس پر داغ دھبے لگ جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، کچن کا سِنک خراب ہونے یا نکاسیٔ آب جیسا مسئلہ ہونے پر لکڑی کا فرش خراب ہو سکتا ہے۔ مزید براں فرش نمی کے باعث پھول سکتا ہے اور پھٹ جاتا ہے۔ لہٰذا، لکڑی کے فرش کو معمول سے زائد دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

لکڑی پر مبنی فرش کی صفائی

 

کٹ اور خراشیں

گھر کے باقی حصوں کی نسبت باورچی خانے میں گھر والوں کی آمد و رفت قدرے زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹائلوں پر مشتمل اور دیگر فرش کے مقابلے میں لکڑی کے فرش پر جلد کٹ اور خراشیں لگتی ہیں۔ اور صاف دکھائی دیتی ہیں۔ لہٰذا، لکڑی کا فرش اپنی چمک اور تازگی کھو دیتا ہے۔ روز مرہ صفائی اور  دیکھ بھال بھی لکڑی پر خراشیں اور نشانات لگنے سے نہیں روک سکتی۔ بعد ازاں یہ خراشیں مٹی اور فرش پر گرنے والے لوازمات جیسا کہ چکنائی، ذرات اور دیگر اشیاء کے ٹکڑوں سے بھر جاتی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top