Categories: Decoration

ساگوان کی لکڑی سے بنے فرنیچر کی خصوصیات

خوبصورت اور دیدہ زیب فرنیچر سے گھر کو سجانا ہم میں سے ہر دوسرے شخص کی تمنا ہوتی ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو ساگوان کی نایاب لکڑی سے بنے خوبصورت فرنیچر کی خصوصیات کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ساگوان کی لکڑی سے بنا فرنیچر عمومی طور پر گھر کے بیرونی حصے میں استعمال ہوتا ہے۔ گھر کا صحن ہو یا کشادہ بالکونی، ساگوان کی لکڑی سے بنا جاذبِ نظر فرنیچر ہی بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

اس کی چند اعلیٰ خصوصیات کی بِنا پر گھر کے بیرونی حصے کے لئے یہ انتہائی موزوں فرنیچر سمجھا جاتا ہے۔

مضبوطی اور پائیداری

ساگوان کی لکڑی اپنی مضبوطی اور پائیداری کی وجہ سے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے تیارشدہ فرنیچر گھر کے بیرونی حصے جیسا کہ صحن اور بالکونی میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ ساگوان ہر طرح کے موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ چاہے سورج کی تیز شعاعیں ہوں یا بارش کا پانی، ساگوان کی لکڑی اس خصوصیت کی حامل ہے کہ موسمی حالات اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اسی لئے اسے فرنیچر کے لئے استعمال ہونے والی لکڑیوں میں سب سے مضبوط اور موزوں سمجھا جاتا ہے۔

دھول مٹی یا ہلکے داغوں کی صورت میں اس کی صفائی لازم ہے۔ اگر روزانہ کی بنیاد پر اس فرنیچر کی صفائی کی جائے تو یہ لمبے عرصے تک آپ کا ساتھ دیتا ہے۔

 

خوبصورتی آنکھوں کو بھائے

اس لکڑی کا فرنیچر مضبوطی کے ساتھ ساتھ جمالیاتی لحاظ سے دیکھنے والوں کو متاثر کر دیتا ہے اور یہ لکڑی مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہوتی ہے۔

اس کا خوبصورت رنگ آنکھوں کو بھلا لگتا ہے اور گھر کے بیرونی حصے میں سجایا گیا اس کا فرنیچر گھر کے حسن و جمال کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

گھر کے صحن یا بالکونی میں ساگوان کی لکڑی سے بنے میز اور کرسیوں پر بیٹھ کر فیملی یا دوست احباب کے ساتھ کھانا تناول کرنا آپ کو یہ لطیف احساس دلاتا ہے کہ یہ کیسے آپ کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کا باعث ہے۔

ساگوان کی لکڑی کا مختلف استعمال

ویسے تو یہ صحن کا فرنیچر بنانے کے لئے بالخصوص استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ڈائننگ ٹیبل کی کرسیاں، میز، بیڈ کے فریم اور دوسرے اندرونی حصوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

اس کے قدرتی خوبصورت رنگ کی بِنا پر بغیر کسی پالش یا پینٹ کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پھر بھی اگر آپ چاہیں تو اپنی ضرورت کے مطابق اسے باآسانی پینٹ یا  پالش کروا سکتے ہیں۔

 

سڑنے، گلنے اور دیمک لگنے کے خلاف مزاحمتی قوت

ساگوان کی لکڑی قدرتی تیل سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کی یہ خصوصیت ہوا میں موجود نمی کو اس کے اندر جانے سے روکتی ہے۔ اس خصوصیت کی بِنا ہر یہ نہ صرف پانی سے محفوظ رہتی ہے بلکہ یہ سڑنے، گلنے یا دیمک لگنے سے بھی مکمل طور پر محفوظ رہتی ہے۔

اپنے اندر قدرتی تیل کی موجودگی کی بِنا پر ساگوان کی لکڑی سے بنا فرنیچر دہائیوں تک قائم رہتا ہے۔

 

سورج کی روشنی سے موافق

مارکیٹ میں موجود دوسری مضبوط لکڑیوں کے مقابلے ساگوان کی مضبوط لکڑی سورج کی پڑنے والی شعاعوں سے گرم نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ گرمیوں کے موسم میں اس کا فرنیچر بہت گرم نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ سردیوں کے موسم میں بھی یہ اپنی گرمائش برقرار رکھتا ہے۔

 

ساگوان کی لکڑی کے کچھ منفی عوامل

اس کے منفی عوامل درج ذیل ہیں۔

قیمتِ خرید نہایت زیادہ

اگر گھر کے فرنیچر کے لئے ساگوان کی لکڑی خریدنا چاہ رہے ہیں تو ایک بھاری بھرکم رقم ادا کرنے کے لئے تیار رہئے۔ ساگوان کی لکڑی نایاب ہونے کے باعث خاصی مہنگی ہوتی ہے۔ یہ دیرپا اور پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ جیب پر بھی بھاری ہوتی ہے۔

اگر آپ کے پاس محدود بجٹ ہے تو آپ کو ساگوان کے فرنیچر کا انتخاب نہیں کرنا چاہئے۔ مارکیٹ میں اس کی زیادہ ڈیمانڈ اور سپلائی کم ہونے کے باعث یہ قدرے مہنگی ہوتی ہے۔

اسی لئے اس کا انتخاب صرف اس صورت میں کیجئے جب آپ قوتِ خرید رکھتے ہوں۔

 

اصل ساگوان کی لکڑی ڈھونڈنا انتہائی مشکل

اس کا انتخاب کرنے سے پہلے یہ نہایت لازم ہے کہ ساگوان کے بارے میں آپ بھرپور علم رکھتے ہوں۔ اس کی لکڑی کی پہچان صرف کوئی ماہر شخص ہی کر سکتا ہے۔ مارکیٹ میں مضبوط لکڑی کے فرنیچر کی بیشتر اقسام موجود ہیں اور ایک عام صارف کے لئے اس بات کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے کہ یہ اصل ساگوان کی لکڑی ہے یا نہیں۔

اگر آپ کے پاس اتنی رقم موجود ہے کہ آپ اس کی لکڑی سے بنا دلکش فرنیچر خرید سکیں تو آپ کو چاہئے کہ کسی ایسے شخص کو مارکیٹ میں ساتھ لے کر جائیں جو اس کے بارے میں بھرپور علم رکھتا ہو تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور آپ اپنے گھر کو اس سے بنے دلفریب فرنیچر سے مزید دلفریب بنائیں۔

ساگوان کی لکڑی سے بنے فرنیچر کی دیکھ بھال کیسے کی جائے

اس کی دیکھ بھال زیادہ مشکل کام نہیں۔ اس کو ہمہ وقت چمکتا دمکتا اور خوبصورت نظر آنے کے لئے ضروری ہے کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے۔

کسی بھی سادہ کپڑے سے اس کے فرنیچر پر پڑی دھول اور مٹی صاف کی جا سکتی ہے۔ اگر فرنیچر پر داغ ہیں تو اس صورت میں صابن ملے پانی سے داغوں کی صفائی باآسانی ممکن ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں سجے ساگوان کے فرنیچر کی رنگت اپنی اصل حالت میں بحال رہے تو آپ کو چاہئے کہ ہر 6 سے 8 ماہ کے دوران اس کی سِیلنگ کروا لیں۔ کسی فرنیچر کے ماہر کے پاس لے جا کر اس کی سِیلنگ لازمی کروائیں۔ سِیلنگ کسی حد تک فرنیچر کی پالش سے ملتا جلتا عمل ہے۔

اس عمل میں ایک خاص محلول کی مختلف تہہ آپ کے فرنیچر پر لگائی جاتی ہیں۔ اس عمل سے آپ کا فرنیچر ہمیشہ نئے جیسا لگتا ہے اور اس کی رنگت وقت کے ساتھ متاثر نہیں ہوتی۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو ساگوان کی دلکش لکڑی سے بنے فرنیچر کی خصوصیات تسلی بخش انداز میں بیان کیں۔ ان تفصیلات کی بِنا پر آپ اپنے بجٹ اور گھر کی ضرورت کے مطابق اس کو خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ باآسانی کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago