ایئرپورٹ کے قریب رہائش اختیار کرنے سے قبل کن باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے؟

رہائش کے لیے جگہ کا انتخاب بلاشبہ ایک پیچیدہ عمل ہے لیکن دوسری جانب رہائش اختیار کرنے کے لیے جگہ اور علاقے کا چناؤ کسی بھی شخص یا فیملی کے لیے زندگی کا ایک بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے۔ موجودہ دور میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ جس علاقے میں رہائش اختیار کرنا چاہ رہے ہیں اور وہ جگہ فیمیلیز کے لیے محفوظ، پُرامن اور زندگی کی بنیادی سہولیات کے قریب ہو تو شاید اس مقصد کی تکمیل آپ کی قسمت پر ہی منحصر ہوسکتی ہے۔ کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ پراپرٹی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کے باعث آپ کے پاس رہائش اختیار کرنے کے لیے جگہ اور علاقے کے انتخاب سے متعلق ذرائع محدود ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر لوگوں کی ایک بڑی تعداد شہر کے مضافاتی علاقوں میں رہائش اختیار کرنے کے لیے دستیاب مواقع تلاش کرتے دکھائی دیتی ہے۔

گذشتہ چند سالوں سے پاکستان میں ماضی کے مقابلے میں ایئرپورٹس کی جدید طرزِ تعمیر کے باعث ریئل اسٹیٹ سے وابستہ کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں نے ایئرپورٹس کے مضافاتی علاقوں کا رُخ کر لیا ہے۔ اس میں کوئی شَک نہیں کہ اگر آپ ایئرپورٹس سے ملحقہ مضافاتی علاقوں پر ایک نظر دوڑائیں تو آپ کو درجنوں کی تعداد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز اور بلند و بالا کثیر المنزلہ رہائشی  و کمرشل منصوبوں پر تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کے باعث لوگوں کے رحجان  میں خاطر خواہ اضافہ نظر آئے گا۔

آج کی اپنی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کے ساتھ ایئرپورٹس کے قریب رہائش اختیار کرنے کے بنیادی فوائد اور نقصانات کا ایک مختصر جائزہ  لیں گے تاکہ ان علاقوں میں رہائش اختیار کرنے سے قبل آپ کو فیصلہ سازی میں مدد فراہم کی جا سکے۔

تو چلیے! شروع کرتے ہیں

سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں کہ ایئرپورٹس کے قریب رہائش اختیار کرنے کے کیا فوائد ہیں۔

 

 

ایئرپورٹس کے قریب رہائش اختیار کرنے کے فوائد

ایئرپورٹس کے قریب موجود رہائشی منصوبوں سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا کم دباؤ

ایئرپورٹ کے قریب رہنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو وہاں موجود شاہراہوں پر ٹریفک کے کم دباؤ اور قلیل ہجوم کا سامنا رہتا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

عام طور پر یہ بات زیرِ مشاہدہ رہی ہے کہ بڑے شہروں میں قائم ایئرپورٹس کو جانے والے راستے وسیع اور کشادہ شاہراہوں سے منسلک ہوتے ہیں۔ جہاں ٹریفک کا دباؤ شہر کے مرکز میں واقع شاہراہوں کی نسبت انتہائی کم ہوتا ہپے۔

ایئرپورٹ کے قریب رہائشی منصوبوں کی قیمتیں آپ کی پہنچ میں

شہر کے مرکز میں رہائش اختیار کرنے کے لیے گھر کی خریداری اب شاید درمیانے درجے کی مالی استطاعت رکھنے والے افراد کے لیے ممکن نہیں۔ جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ ایئرپورٹس عام طور پر شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم کیے جاتے ہیں۔ شہر کے مرکز سے دوری اور زرعی اراضی کی کمرشل منصوبوں میں استعمال کے باعث عام طور پر اِن علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتیں شہروں کی نسبت کم ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رہائش اختیار کیے جانے  کے لیے لوگوں کا ایئرپورٹس کے قریب جگہ کے انتخاب کے رحجان میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ایئرپورٹس کے قریب ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ایک منافع بخش کاروبار

گذشتہ ایک عرصہ سے ایئرپورٹس ہمارے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے لیے پُرکشش مقامات تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں ایئرپورٹس کے قرب و جوار کے علاقوں میں معاشی و ترقیاتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے باعث پراپرٹی کی قیمتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ شاید فوری نہیں لیکن مستقبل قریب میں اِن علاقوں کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری پر آپ غیر یقینی حد تک منافع سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

ہنگامی صورتحال میں تحفظ کا احساس

اگر آپ ایئرپورٹس کے قریب رہتے ہیں تو شہر میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتِ حال بالخصوص سیاسی عدم استحکام کے باعث سڑکوں پر احتجاج یا قدرتی آفات کی صورت میں باحفاظت انخلاء آپ کو اِن علاقوں میں تحفظ کا احساس فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں ایئرپورٹس کے قریب زیرِ تعمیر رہائشی منصوبے یقینی طور پر گیٹڈ کمیونٹی کی سہولت کی فراہمی کے باعث آپ کو جرائم سے محفوظ رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 

چلیے! اب کچھ بات کرتے ہیں کہ ایئرپورٹس کے قریب رہنے کے کیا ممکنہ نقصانات ہیں؟

 

ماحولیاتی آلودگی میں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ شور ہے

ایئرپورٹس کے قریب رہائش اختیار کرنے کی صورت میں جو سب سے بڑے نقصان کا سامنا آپ کو کرنا پڑ سکتا ہے وہ ہوائی جہاز کی پرواز کے دوران شور ہے۔ بلاشبہ ہوائی جہاز کی پرواز کے ساتھ ہی آپ کی سماعت کو جو سب سے زیادہ ناپسندیدہ مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہ جہاز کے انجن کا ناقابلِ برداشت شور ہے اور یہ صوتی آلودگی کی سب سے زیادہ پریشان کُن قسم ہے۔ جہاز کے انجن کا یہ شور نہ صرف آپ کی نیند میں خلل پیدا کر سکتا ہے بلکہ نیند کی خرابی کے باعث آپ کی صحت پر مُضر اثرات پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

تاہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے آپ اپنے گھر میں ساؤنڈ پروف گلاس کے استعمال سے صوتی آلودگی میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

ایئرپورٹس کے قریب رہائش کا ایک بڑا مسئلہ فضائی آلودگی

فضائی آلودگی بھی ایئرپورٹس کے قریب رہائش اختیار کرنے کے بنیادی مسائل میں سے ایک سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ایئرپورٹس کے قریب رہنے والے مکینوں کو ہوائی جہاز سے خارج ہونے والی نقصان دہ گیسوں کا مسلسل سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماحول دشمن گیسوں کے اخراج کے باعث ہم غیر معیاری اور مضرِ صحت ہوا میں سانس لینے کے لیے مجبور ہوتے ہیں جس کہ وجہ سے سانس کی بیماریوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان ایئرپورٹس کے قریب کی فضا میں سب سے زیادہ مقدار نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ گیس کی ہے جو صحت کے لیے مُضر ہے۔

پاکستان کے تین بڑے شہروں میں ایئرپورٹس کے قریب پائی جانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ایک مختصر جائزہ

پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹس کے قریب پائی جانے والی قابلِ ذکر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں مفید معلومات ذیل میں درج ہیں۔

 

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں درج ذیل ہاؤسنگ سوسائٹیز واقع ہیں۔

ماڈل کالونی

زیرِ تعمیر اے ایس ایف ہاؤسنگ سکیم

گرین ٹاؤن شاہ فیصل

ملیر کینٹ

گلستان جوہر

 

لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹیز درج ذیل ہیں۔

عسکری 10

کینٹ ویو ہاؤسنگ سکیم

پیراگون سٹی

ڈی ایچ اے فیز فائیو

لاہور کینٹ

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں کچھ نمایاں رہائشی منصوبے زیر تعمیر ہیں جو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہیں۔

سپریم کورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی

ایم پی سی ایچ ایس

اوورسیز انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی

ٹاپ سٹی ون

گریس لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی

آج کی اس تحریر کو سمیٹتے ہوئے ہم اپنے قارئین کو یہ مشورہ دینا چاہیں گے کہ ایئرپورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کثیرالمنزلہ رہائشی منصوبوں میں رہائش اختیار کرنے سے قبل ایک بار ان تمام عوامل کا بغور جائزہ  ضرور لیں۔ فیصلہ آپ کا اپنا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top