Real Estate

فرنشڈ گھر کرائے پر لینے کے فوائد و نقصانات

موجودہ جدید دور میں کرائے پر گھر کا حصول اگرچہ مشکل ٹاسک نہیں۔ تیزی سے ترقی پاتے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کا ایک قابل ایجنٹ یہ کام بخوبی انجام دے سکتا ہے۔ اور آپ اپنا من پسند گھر دنوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم ایک فرنشڈ گھر کے لیے آپ ایجنٹ کو اپنی ترجیحات الگ سے نوٹ کروا سکتے ہیں۔ پاکستان میں عام طور پر فرنشڈ گھر کرائے پر دینے کا رواج نہیں۔ کیونکہ عمومی طور پر مالکان گھر تعمیر کروا کے یا پھر پرانا خالی گھر کرائے پر دیتے ہیں۔ اس کے برعکس، کچھ لوگ فرنشڈ گھر سرمایہ کاری کی غرض سے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح، کچھ کرایہ دار بھاری فرنیچر اور شفٹنگ کے مراحل سے بچنے کے لیے سامان سمیت دستیاب گھر کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم، فرنشڈ گھر کرائے پر لینے کے کچھ فوائد و نقصانات مدِنظر رکھنا بھی ضروری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

فرنشڈ گھر میں کیا دستیاب ہوتا ہے؟

جیسا کہ ہم جانتے ہیں فرنشڈ گھر بنیادی سامان پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس میں عمومی طور پر بیڈ، صوفہ، ایئر کنڈیشنر، گیزر اور کچن میں چولہا، کوکنگ رینج یا مائیکرو ویو شامل ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، دیگر فرنیچر یا آلات بھی گھر کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ تاہم یہ مالک مکان پر منحصر ہے کہ اس نے فرنشڈ ہوم کے نام پر گھر میں کیا سہولیات فراہم کی ہیں۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ پہلے سے آپ کو ان سہولیات کے بارے میں آگاہ کر سکتا ہے۔ مزید یہ کہ کرائے دار کی خواہش پر اور مالک مکان کی مرضی سے گھر میں مزید اشیاء شامل کی جا سکتی ہیں۔ ایک اہم نقطہ یہ ہے کہ معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے اپارٹمنٹ یا گھر کے اندر موجود اشیاء کی تحریری فہرست حاصل کرنا بھی آپ کے فائدے میں رہے گا۔

 

 

فرنشڈ گھر کے فوائد و نقصانات

آپ کرائے دار ہیں یا مالک مکان، فرنشڈ گھر رکھنا فوائد و نقصانات کا مجموعہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا، تمام عوامل مدِنظر رکھ کر فیصلہ کریں۔

فرنشڈ گھر کے فوائد

کرائے پر حاصل کردہ فرنشڈ گھر بڑے فوائد دیتا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ آپ بڑی پریشانیوں سے بھی بچ جاتے ہیں۔ جن میں مندرجہ ذیل حقائق شامل ہیں۔

 

 

فرنیچر اور آلات کی خریداری سے بچاؤ

نئے گھر کی تلاش کے ساتھ کبھی کبھار آپ پرانے فرنیچر سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ اور گھر کے ساتھ فرنیچر بھی تلاش کرتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر آپ فرنشڈ گھر کی تلاش میں ہیں۔ اور مطلوبہ سامان سمیت گھر ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ تو یقیناَ یہ بڑی کامیابی ہے۔ فرنیچر کی تلاش، اس پر خرچ کردہ رقم اور پھر گھر تک پہنچانے کے مراحل بلاشبہ جیب پر بھاری ہوتے ہیں۔ لہٰذا، نصب شدہ ایئر کنڈیشنر، گیزر پنکھے، لائٹس، کچن کے آلات اور ڈیکوریشن یا تزئین و آرائش پر مبنی فرنشڈ گھر بڑی خریداری سے بچا سکتا ہے۔

 

 

عارضی شفٹنگ کے لیے موزوں ترین

قلیل مدتی رہائشی پلان کے پیشِ نظر فرنشڈ گھر ایک بہترین ترجیح ثابت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ طالب علم ہیں اور کسی دوسرے شہر میں مقیم ہیں۔ تو فرنشڈ گھر یا اپارٹمنٹ ایک بہتر چوائس ہو سکتا ہے۔ اسی طرح، اگر کاروباری سرگرمیوں کے باعث آپ عارضی طور پر شہر میں رہائش پزیر ہیں۔ اور ساز و سامان منتقل کرنا آسان نہیں۔ تب بھی فرنشڈ اپارٹمنٹ ایک موزوں حل ہے۔ علاوہ ازیں، کچھ مالکان حضرات اپنے گھر میں ہی ایک فرنشڈ کمرہ یا فرسٹ فلور پیئنگ گیسٹ کے طور پر فراہم کرتے ہیں۔

 

 

سامان منتقلی سے بچاؤ

بھاری بھرکم بیڈ، صوفے، ڈائننگ ٹیبل اور دیگر ساز و سامان کی شفٹنگ جان جوکھوں کا کام لگتا ہے۔ گھر میں رہینے والے افراد کے مطابق سامان بھی اسی مقدار میں شفٹ کرنا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں، راستوں، گزر گاہوں اور سیڑھیوں سے منتقل کرنے میں مزدور بھی درکار ہوتے ہیں۔ اور رقم بھی لگتی ہے۔ دریں اثنا، احتیاط کے باوجود آلات اور فرنیچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اور یوں منتقل کیا گیا سامان اصل حالت میں برقرار نہ رہنے کے باعث جلد بوسیدہ لگتا ہے۔ لہٰذا، ایک فرنشڈ گھر شفٹنگ کے مشکل مراحل سے آپ کو بچا لیتا ہے۔

 

 

وقت کی بچت

وقت کی کمی کا رونا آج ہر کوئی روتا ہے۔ مصروف طرزِ زندگی کے تحت 24 گھنٹے میں زیادہ تر مصروف رہنے والے افراد شفٹنگ جیسے پیچیدہ مراحل میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ کیونکہ گھر کے معمولات شروع کرنے میں کم از کم دو سے تین دن درکار ہوتے ہیں۔

وقت کم ہے۔ آج ہی شفٹ ہونا ہے۔ ایسی متعدد باتیں فرنشڈ گھر میں منتقل ہونے والی الجھن کے حل میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ کم از کم ایک ہی دن میں آپ آسانی سے فرنشڈ اپارٹمنٹ یا گھر میں شفٹ ہو سکتے ہیں۔ اور یہ سب سے بڑے فوائد میں سے ایک ہے۔ جس کے باعث آپ پیکنگ کی اشیا سے لے کر سامان اَن پیک کرنے تک کے مسائل سے بچ جاتے ہیں۔ صرف ذاتی اشیا کے بیگز کے ساتھ شفٹ ہونا نہایت آسان ہوتا ہے۔

 

 

فرنشڈ گھر کے نقصانات

جس طرح بیشتر دوائیوں کے سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں۔ اسی طرح، بہت سی سہولیات اور دستیاب آسائشوں کے کچھ منفی پہلو بھی پائے جاتے ہیں۔

اضافی کرایہ

مذکورہ بالا ذکر کے مطابق ایک فرنشڈ گھر آپ کو سہولیات سمیت دستیاب ہوتا ہے۔ جس میں فرنیچر اور آلات سمیت مختلف آئٹمز شامل ہوتے ہیں۔ کرایہ دار کو اپنے ساتھ اضافی سامان نہیں لانا پڑتا۔ لیکن اس ضمن میں اضافی کرایہ ضرور اد اکرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ گھر کے تعمیر شدہ ایریا کے ساتھ آپ مالک مکان کی اشیاء بھی زیرِ استعمال لاتے ہیں۔ دریں اثنا، یہ بھی ممکن ہے کہ تمام موجود آلات اور فرنیچر آپ کے استعمال میں نہ آئیں۔ اور آپ کی ضرورت کا حصہ نہ ہوں۔ لیکن پھر بھی آپ اضافی کرایہ دینے کے پابند ہوتے ہیں۔ لہٰذا، فرنشڈ گھر کا اضافی کرایہ آپ کی جیب پر بھاری پڑ سکتا ہے۔

 

 

نقصانات کا اندیشہ

دیکھ بھال، صفائی اور حفاظت ذمہ داری کی مرہونِ منت ہوتی ہیں۔ اگرچہ آپ ایک فرنشڈ گھر میں رہتے ہیں۔ اور بڑی فیملی یا بچوں کا ساتھ ہے۔ تو یقیناَ گھر کے افراد کی تعداد کے مطابق ہر چیز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ نقصانات کا اندیشہ بھی درپیش ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کسی بچے نے فرنیچر خراب کر دیا، شیشہ توڑ دیا یا پھر کارپٹ جلا ڈالا۔ تو آپ کو اضافی رقم کی ادائیگی کرنی پڑ سکتی ہے۔ یا پھر اشیا کی مرمت کروانی پڑ سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، گھر سے شفٹنگ کے وقت مالک مکان اپنے آئٹمز اور آلات کی خرابی یا پھر نقصان کی تلافی کے طور پر مزید رقم کی ادائیگی ڈیمانڈ کر سکتا ہے۔

 

 

غیر معیاری فرنیچر یا آلات

فرنشڈ گھر تو مل گیا لیکن کیا وہ واقعی سامان سے لیس ہے۔ دوسرے معنوں میں، کیا گھر میں نصب شدہ سامان معیاری ہے؟ کہیں فرنیچر پرانا، بوسیدہ اور دیمک زدہ تو نہیں؟ برقی آلات کی حالت قابلِ استعمال ہے؟ یعنی کیا وہ پہلے سے صحیح کام کر رہے ہیں۔ یا پھر آپ کے ہاتھ لگاتے ہی ریپیئر اور مرمت کے لیے تیار ہیں۔ لہٰذا، بہتر ہے کہ آپ شفٹنگ سے قبل تمام الیکٹرونکس، فرنیچر اور دیگر سامان کی جانچ پڑتال کریں۔ اور ان کی موجودہ حالت ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو بھی نوٹ کروائیں۔ تاکہ وہ مالک مکان کے علم میں دے۔ اور بعد ازاں مالک مکان کوئی غلط دعویٰ کرنے کا مجاز نہ ہو۔

 

 

فرنشڈ گھر کس کے لیے موزوں؟

سامان اور آلات سے آراستہ گھر بڑی فیملیز اور بچوں کے لیے موزوں نہیں۔ بلکہ دو سے تین افراد یا ایک جوڑے کے لیے بہترین ہے۔ یا پھر فیملی سے دور دوسرے شہر مقیم طالب علم اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے فرنشڈ گھر کا انتخاب بہتر حل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago